تنظیم تحفظ اُردو کا آج تحریری و تقریری مقابلہ و مشاعرہ

حیدرآباد 21 ڈسمبر (پریس نوٹ) جناب شیخ سعید احمد نائب صدر، جناب محمد عثمان جنرل سکریٹری تنظیم تحفظ اُردو کی اطلاع کے بموجب سالانہ اُردو کانفرنس کے ضمن میں 22 ڈسمبر بروز پیر اُردو گھر مغلپورہ میں 10.30 بجے دن تحریری و تقریری مقابلے منعقد ہوں گے جو ہائی اسکول تا پوسٹ گریجویشن سطح پر ہوں گے۔ جناب ایم ایم فاروقی افتتاح انجام دیں گے۔ جناب عارف الدین احمد صدر تنظیم تحفظ اُردو خیرمقدمی و تعارفی تقریر کریں گے۔ گلوکار جناب محمد رکن الدین کی حمد سے اس تقریب کا آغاز ہوگا۔ جناب مقصود احمد، پروفیسر مجید بیدار، ڈاکٹر اقبال محی الدین، ڈاکٹر جاوید کمال، جناب ارشد صدیقی، پروفیسر خواجہ مظفرالدین، محترمہ نکہت آرا شاہین، محترمہ تسنیم جوہر، ڈاکٹر عائشہ جہاں مہمان خصوصی و ججس کے فرائض انجام دیں گے۔ 2 بجے دوپہر اسی جگہ پر جناب محمد مرتضیٰ علی فاروقی کی صدارت میں غیر طرحی مشاعرہ منعقد ہوگا۔ جناب اطیب اعجاز مشاعرہ کی نظامت کریں گے۔ شعراء مسرس نثار احمد کلیم (بیدر)، اثر غوری، منیرالزماں منیر، شاہد عدیلی، اقبال شیدائی، شکیل حیدر، شاہ نواز ہاشمی، راحت حیدرآبادی، سلطان بن سعید، یوسف روش، انجم شافعی، رحیم رامش، شاعرات محترمہ تسنیم جوہر، محترمہ نفیسہ غزل، محترمہ اسریٰ منظور اپنا تازہ کلام سنائیں گی۔