تنزانیہ میں سیلاب ، 42 افراد ہلاک

زنجیبار۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تنزانیہ کے عہدیداروں نے کہا کہ 30 منٹ کے زبردست طوفان میں ضلع کہاما کی جھیل وکٹوریہ کے قریبی علاقہ میں کم از کم 42 افراد ہلاک ہوگئے۔ تنزانیہ کے محکمہ موسمیات کے بموجب طوفان کی وجہ سے موسلادھار بارش کی نتیجہ میں 900 افراد بے گھر اور 160 مکان تباہ ہوگئے۔ حکومت کے ترجمان عساہ موامبین نے کہا کہ حکومت متاثرین سیلاب کو مدد فراہم کررہی ہے۔ تنزانیہ کے محکمہ موسمیات کے بموجب جاریہ سال بارشیں توقع ہے کہ زبردست ہوں گی اور محکمہ نے انتباہ دیا کہ نشیبی علاقوں کے ساکن افراد کو چوکس رہنا چاہئے۔ تنزانیہ میں عام طور پر موسم برسات مارچ اور مئی کے درمیان ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں نومبر اور ڈسمبر کے درمیان بھی بارش ہوا کرتی ہے۔