ٹوکیو۔12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے تین بحری جہازٹوکیو کے زیرانتظام جزائر کی متنازعہ آبی حدود میں مشرقی بحرچین میں داخل ہوگئے ۔جاپان کے ساحلی محافظین نے کہا کہ جاریہ سال یہ ایسی پہلی دراندازی ہے ۔ چینی ساحلی محافظین کے بحری جہاز 12 بحری میل کی رفتار سے علاقائی آبی حدود میں جزیرہ سینکاکو کے ساحل کے قریب پہنچ گئے ۔ چین اس جزیرہ کو اپنی ملکیت قرار دیتا ہے ۔ تقریباً دو گھنٹے بعد یہ بحری جہاز واپس روانہ ہوگئے ۔ چین کے سرکاری بحری جہاز اور طیارے سونگاکو کے ساحل کے قریب پہنچ گئے تھے تاکہ اس علاقہ پر چین کے دعوے میں زور پیدا کیا جاسکے ۔ خاص طور پر جاپان نے ستمبر 2012ء میں بعض جزائر کو قومیا لیا ہے ۔
سری لنکاکے جنگی جرائم کی تحقیقات‘ امریکہ کی خواہش
کولمبو ۔ 12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے آج سری لنکا پر زور دیا کہ وہ اس کی فوج کی جانب سے مبینہ حقوق کی خلاف ورزی کے واقعات کی آزادانہ اور قابل اعتبار تحقیقات کروائیں ۔ ایک اعلیٰ سطحی امریکی سفارت کار نے کئی قائدین کے حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین واقعات کے بارے میں بیانات درج کئے ہیں ۔ یہ خلاف ورزیاں ایل ٹی ٹی ای کے ساتھ خانہ جنگی کے قطعی اور آخری مراحل کے دوران کی گئی تھی ۔ عالمی عدالت فوجداری انصاف کے دفتر پر امریکہ کے مفرور سفیر اسٹیفن جے ریپ نے اپنے ایک ہفتہ طویل دورہ سری لنکا کی تفصیلات کا انکشاف کیا ۔ اس کے دوران امریکی سفارت خانہ کو تصاویر روانہ کی گئی ہیں جو مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے افراد کی ہیں جنہیں 2009ء کی جنگ میں فوج کی شلباری سے ہلاک ہونا پڑا تھا ۔