ممبئی ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): سوپر اسٹار سلمان خاں سے ایک جرنلسٹ نے جب یہ سوال کیا کہ بگ باس 9 پروگرام میں ایشوریہ رائے کو ان کی آنے والی فلم ’ جذبہ ‘ کی تشہیر کے لیے مدعو کیا جائے گا جس پر انہوںنے تبصرہ کیے بغیر کہا یہ ایک جذباتی سوال ہے ، بتایا جاتا ہے کہ سلمان خاں کی سابقہ گرل فرینڈ ایشوریہ رائے اپنی مجوزہ فلم جذبہ کی تشہیر کے لیے سلیبریٹی شو میں شریک ہوسکتی ہے جب کہ 5 سال کے طویل وقفہ کے بعد ان کی فلم پیش کی جارہی ہے ۔ ان اطلاعات کی تصدیق کے لیے ایک خاتون جرنلسٹ نے سلمان خاں سے دریافت کیا تو انہوں نے صرف کہا کہ میڈم ( جرنلسٹ ) کے لیے تالیاں بجائی جائیں جنہوں نے ایک جذباتی سوال کردیا ہے ۔ 49 سالہ سلمان خاں آج یہاں بگ باس 9 کی شروعات کے سلسلہ میں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ آخر میں انہوں نے مذکورہ سوال کا جواب ٹالتے ہوئے یہ تبصرہ کیا … آتے جاتے جو ملتے ہیں تم سالگتا ہے ۔۔