کروناندھی کے انتقال پر اظہار تعزیت ، چیف منسٹر اے پی چندرا بابو کا نوڈل آفیسرس کانفر نس سے خطاب
حیدرآباد ۔ /8 اگست (سیاست نیوز) ریاست ٹاملناڈو کو ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلہ میں تیز رفتار ترقی کے ذر یعہ ملک بھر میں سرفہرست بنانے میں سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو و صدر ڈی ایم کے پارٹی مسٹر کرونا ندھی نے ناقابل فراموش خدمات انجام دیتے ہوئے اپنا اہم رول ادا کیا تھا جس ہمیشہ کیلئے ریاست ٹاملناڈو کے عوام یاد رکھیں گے ۔ آج ضلع گنٹور کے منگل گیری میں منعقدہ ’’نوڈل آفیسرس کی ریاستی سطحی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ان خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ندھی کی ٹاملناڈو کیلئے کی گئیں خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور اس موقع پر چندرا بابو نے سابق کرونا ندھی کے دیہانت پرایک تعزیتی قرارداد کی منظور ی کے ذریعہ دو منٹ کی خاموشی منائی اور ٹاملناڈو کے عوام ، کرونا ندھی کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ آنجہانی قائد کرونا ندھی کیساتھ میرے انتہائی خوشگوار و بہتر تعلقات رہے اور ان سے کافی تجربے بھی حاصل کئے ۔ علاوہ ازیں بانی تلگودیشم پارٹی و ممتاز فلمسٹار این ٹی راما راؤ کے ساتھ بھی کرونا ندھی کافی قربت رکھتے تھے بلکہ اچھے دوستانہ تعلقات رکھتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 1996 ء میں یونائیٹیڈ فرنٹ کی تشکیل کے موقعہ پر کروناندھی بھی آگے آگے تھے اور نیشنل فرنٹ کیلئے ایک ستون کہلاتے ۔ صدر ڈی ایم کے و سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو کا دیہانت نہ صرف ٹاملناڈو کیلئے ہی نہیں بلکہ ملک کیلئے ایک نقصان عظیم ہے ۔