حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ماہر امراض قلب کے مطابق تمباکو نوشی سے زیادہ مرض ذیابیطس قلب کیلئے نقصان دہ ہے ۔ شوگر کی وجہ سے موٹاپا پیدا ہوگا تو حیات کیلئے مضرت رساں ثابت ہوتا ہے ۔ ڈاکٹروں نے شوگر کے مریضوں کو احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا اور شکر کے ساتھ غذا اور مشروبات کے استعمال سے گریز کرنے کیلئے کہا ہے ۔ ڈاکٹر سنیل کپور سینئیر کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ، اپولو ہاسپٹل جوبلی ہلز نے کہا کہ حال ہی میں عالمی سطح پر انسداد تمباکو نوشی مہم چلائی گئی جس کے بعد تمبا کو نوشی میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ جو ایک بہتری کی علامت ہے لیکن تمباکو نوشی سے زیادہ شوگر میں اضافہ قلب کیلئے نقصان دہ ہے ۔ ہندوستان میں شوگر کے مریضوں میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔۔