تمام گھرانوں کو ڈسمبر تک برقی سربراہی کا نشانہ ریاستوں کو مختص فنڈ بروئے کار لانے مرکز کی ہدایت

شملہ ۔3 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر برقی آر کے سنگھ نے آج تمام ریاستوں سے کہا کہ مختلف اسکیمات بشمول آئی پی ڈی ایس اور ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت مختص فنڈس کو استعمال میں لائیں تاکہ رواں سال کے ختم تک تمام گھرانوں کو برقی سربراہی مہیا ہوجانے کے نشانہ کو پورا کیا جاسکے ۔ انھوں نے کہا ، ’’ہم فنڈس دے رہے ہیں لیکن جو فنڈس محتص ہیں وہ استعمال نہیں کئے جارہے ہیں ۔ ہم دستیاب رقم کے استعمال سے قاصر ہیں ۔ اگر ہم یہ فنڈس استعمال نہیں کرپاتے ہیں تو کسی بھی گھر کو برقی کی فراہمی سے قاصر رہیں گے ۔ وہ تمام ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے وزرائے برقی اور قابل تجدید توانائی کی یہاں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے کہاکہ مختص کردہ فنڈس میں سے بہت کم حصہ استعمال ہورہا ہے ۔