تمام کرنسی نوٹ بی جے پی کے پاس ہی !

نئی دہلی ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام مصائب کا شکار ہیں جبکہ کرنسی کا ذخیرہ بی جے پی کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اعلیٰ مالیتی کرنسی نوٹوں کی تنسیخ کا اچانک فیصلہ نومبر 2016ء میں کیا تھا۔ اس سے دہشت گردی، کرپشن یا جعلی کرنسی کی لعنت ختم نہیں ہوئی بلکہ اس نے ہندوستان کی معیشت پر زبردست ضرب لگائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت جو اب بھی اس قابل نہیں ہوئی کہ منسوخ کرنسی کو شمار کرسکے۔ ہم سے خواہش کررہی ہیکہ ہم اس پر اعتماد کریں۔ یچوری نے کہا کہ یہ صرف ایک جملہ ہے۔ نقد رقم کی کوئی کمی نہیں۔ نوٹوں کی تنسیخ کی آفت کے بعد ہمارے مقاصد مبینہ طور پر تبدیل ہوگئے۔ قطعی آخری مہلتیں بدل گئیں۔ کوئی بھی مودی حکومت پر بھروسہ نہیں کررہا ہے۔ ادارہ جاتی نقصان مودی دوراقتدار میں عظیم مصائب کی وجہ بن گیا ہے۔ عام ہندوستانی مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر یہ تبصرہ تحریر کیا۔