جے این ٹی یو ایچ کی جانب سے عنقریب اصول و ضابطے کی اجرائی
حیدرآباد 24 ڈسمبر (سیاست نیوز) جے این ٹی یو ایچ، تمام کالجس کے انتظامیہ پر بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذ کیلئے اقدامات کررہا ہے۔ جس کالج میں بھی اس سسٹم کو لاگو نہیں کیا جائے گا اس کالج کو چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اے آئی سی ٹی اے کی جانب سے کالجس کو مسلمہ حیثیت کی فراہمی کے وقت مختلف قواعد و ضوابط کا پابند کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں جے این ٹی یو ایچ کی جانب سے بھی بعض اُصول و ضوابط مقرر کرنا ایک عام بات ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ماہ جنوری کے اوائل میں جاری کئے جانے والے اُصول و ضوابط میں اس مرتبہ بائیو میٹرک کو لازمی کیا جانے والا ہے۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق بائیو میٹرک کو لازمی کرنے سے کالجس انتظامیہ کو عدالت میں جانے کی بھی سہولت نہیں ہوگی۔ کالجس کو اجازت حاصل کرنے کے لئے اے آئی سی ٹی ای میں درخواست ماہ جنوری کے اواخر تک داخل کی جاسکتی ہے۔ اور ساتھ ہی جے این ٹی یو ایچ میں بھی آن لائن درخواست دینی ہوگی۔ ماہ فروری کے دوسرے ہفتہ سے درخواستوں کی تنقیح کے امکانات ہیں۔ اس مرتبہ جے این ٹی یو ایچ نے کالجس کے انتظامیہ کو عدالت تک نہ پہونچنے کے لئے ہرممکن اقدام ہے۔