تمام فریقین سے بامقصد مذاکرات کی تائید

اعتماد کی بحالی کے اقدامات جاری ، محبوبہ مفتی کا بیان
جموں ۔3 جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) حکومت جموں و کشمیر نے آج کہاہے کہ وہ تمام فریقین سے بلالحاظ نظریاتی اختلافات و ترجیحات ٹھوس و بامقصد مذاکرات کیلئے راہ ہموار کرے گی ۔۰ چیف منسٹر محبوب مفتی نے اسمبلی میں کانگریس رکن عثمان مجید کے ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایا کہ جموں و کشمیکر کے تمام اہم مسائل کی وسیع تر اتفاق رائے کی بنیاد پر یکسوئی کے لئے ہم پابند عہد ہیں۔ چیف منسٹر نے جن کے پاس وزارت داخلہ کا قلمدان بھی ہے کہا کہ مخلوط حکومت اعتماد کیبحالی کے اقدامات یقینی بنانے اپنی کوشش جاری رکھے گی ۔ عثمان مجید نے یہ سوال کیا تھا کہ کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ اتحادی ایجنڈہ میں وعدہ کیا گیاتھاکہ علحدگی پسندوں اور پاکستانی کے ساتھ مذاکرات شروع کئے جائیں گے ۔ اگر ایسا ہے تو اس عہد کا موجودہ موقف کیا ہے ؟ چیف منسٹر نے اپنے جواب میں کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کے مابین اتحادی ایجنڈہ بہترین حکمرانی کیلئے رہنمایانہ خطوط کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اتحادی حکومت ایسے موثر اقدامات یقینی بنائے گی جہاں مرکزی حکومت کے لئے معاشی ماحول تیار ہوسکے جس میں ذیلی براعظم کے تمام فریقین کے ساتھ بات چیت ہوسکے ۔ انھوں نے کہاکہ اب تک جو اقدامات کئے گئے ان میں اعتماد کی بحالی اقدامات جیسے لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف عوام سے عوام کا رابطہ بڑھانا شامل ہے ۔ سیول سوسائٹی کے تبادلہ کی حوصلہ افزائی ، سفری سہولیات ، لائن آف کنٹرول پر تجارت کو مزید فروغ دینا اور تمام تین علاقوں میں نئے راستے شروع کرنا بھی شامل ہیں تاکہ باہمی رابطہ میں اضافہ ہوسکے ۔