حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پرنسپل سکریٹری ٹرانسپورٹ مسٹر سنیل شرما نے زور دیا ہے کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹس کیلئے مشترکہ کارڈ کے ذریعہ ادائیگی مسافرین کیلئے سہولت بخش رہے گی ۔ ان ٹرانسپورٹس میں شہر کی بسیں ، میٹرو ریل ، ایم ایم ٹی ایس ، اولا ، اوبر اور آٹو رکشا شامل ہیں ۔ اس سہولت سے مسافرین کو نہ صرف سفر میں آسانی رہے گی بلکہ ان کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ترغیب ملے گی ۔ شہر کی ٹرانسپورٹ سہولتوں کو فروغ دینے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کمیٹی نے اطلاع دی کہ ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل نے اوپن لوپ این سی ایم سی اسمارٹ کارڈز ٹکٹ کی اجرائی کیلئے ایس بی آئی کو اختیار دیا ہے ۔ بینک حکام نے اسمارٹ کارڈ ٹکٹ کا ڈیمو دیا ہے جس میں TSRTC کیلئے اسی طرح کے کارڈ کی سفارش کی گئی ہے ۔ NCML اوپن لوٹ کارڈ تمام ٹرانسپورٹس کیلئے استعمال ہوگا اوراستعمال کے ساتھ رقم متعلقہ محکمہ میں جمع ہوجائے گی ۔