تمام دفاتر میں واٹر باٹلس کے استعمال پر امتناع

حیدرآباد ۔ /19 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس نے (پلاسٹک فری) پلاسٹک سے پاک ماحول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح ہو کہ حالیہ بلدیہ کے اجلاس میں ریاستی وزیر کے ٹی آر نے واٹر باٹلس کے استعمال پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔ اسی مناسبت سے ایم ڈی دانا کشور نے واٹر ورکس کے تمام دفاتر میں واٹر باٹلس کے استعمال پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ اسی مناسبت سے واٹر ورکس کے دفتر میں دانا کشور نے عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے خطرناک اور گہرے مین ہولس کے پاس گریلس لگائی جائیں گی ۔ تاکہ حادثات سے بچا جاسکے ۔ انہوں نے تمام عہدیداران کو اس بات کا حکم دیا کہ باقاعدہ دورے کرتے ہوئے تمام مین ہولس پر گریلس لگائے جانے کو یقینی بنائیں اور اس طرح پینے کے پانی کے پائپ لائنس میں ہونے والے لکیچ کی مرمت کرتے ہوئے پانی کو آلودہ ہونے سے بچائیں ۔