تمام اہل کسانوں کا قرض معاف ہوگا : ای راجندر

حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ کے وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ کراپ لون کی معافی تمام اہل کسانوں کے لیے ہوگی ۔ یہاں سکریٹریٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے ای راجندر نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی فلاحی اسکیمات کی تائید کرنے کے بجائے اپوزیشن پارٹیاں حکومت کے امیج کو داغدار کرنے کے لیے تنقید کررہی ہیں ۔ یہ یاد دلاتے ہوئے کہ تلنگانہ کے عوام نے اپنے اتحاد کے ذریعہ علحدہ ریاست تلنگانہ کو حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگارو تلنگانہ کے حصول میں عوام کے اتحاد کو برداشت نہیں کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتیں ٹی آر ایس حکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کررہی ہیں ۔۔