تمام امریکی فورسیس دہشت گرد : ایرانی پارلیمنٹ میں بل منظور

تہران ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ ایرانی پارلیمان نے گذشتہ ہفتہ ایک ایسے بل کو منظوری دے دی ہے جس میں امریکہ کی تمام افواج کو دہشت گرد قرار دیدیا گیا ہے۔ یہ اقدام امریکہ کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے قانون کے نفاد کے بعد اٹھایا گیا۔ ایران کے نیم سرکاری خبررساں ادارے آئی ایس ایف اے نے بتایا کہ سہ شنبہ کو 215 میں سے 173 ارکان مجلس نے اس بل کی تائید میں ووٹ دیا۔ اس بل میں ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہیکہ حکومت ان حکومتوں کے خلاف غیرمعینہ تعزیری کارروائی کرے جو امریکہ کے بل کی رسمی طور پر تائید کرتے ہیں۔ سعودی عرب، بحرین اور اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کی تائید کی ہے۔