ضابطہ کے متعلق ٹیچرس کے تبادلے ، 9 ویں اور 10 ویں کے طلبہ کو مفت یونیفارمس ، کڈیم سری ہری
حیدرآباد /25 مئی ( سیاست نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے 2 جون کو تمام اسکولس میں یوم تاسیس تقریب عید و تہوار کی طرح منانے پر زور دیا ۔ اسکولس کی کشادگی میں نصابی کتب اور یونیفارم اسکولس تک پہونچادینے کی ہدایت دی ۔ 8 لاکھ طالبات میں ہیلت اینڈ ہائجنسیک کٹس تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ چھوٹی علطی کے بغیر ٹیچرس کی سینئیر ہائی لسٹ تیار کرنے شفاف طریقہ سے تبادلوں کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے آج سروا سکھشیا ابھیان کے آفس میں ڈی ای اوز کا اجلاس طلب کیا جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا ۔ کڈیم سری ہری نے کہا کہ یکم جون سے اسکولس کی کشادگی عمل میں آرہی ہے ۔ لہذا 2 جون کو تمام اسکولس میں یوم تاسیس کی تقریب بڑے پیمانے پر منانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ سال سے 9 اور 10 ویں جماعت کے طالبہ کو بھی یونیفارمس تقسیم کیا جائے گا ۔ اس پر 30 کروڑ روپئے حرچ ہونے کا دعوی کیا ۔ جاریہ تعلیمی سال کے دوران 8 لاکھ طالبات میں ہیلت اینڈ ہائجنسیک کٹس تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ کٹس کی تقسیم میں ایک طالبہ پر سالانہ 1600 روپئے خرچ کرنے کا اعلان کیا ۔ اس اسکیم پر حکومت سالانہ 85 کروڑ روپئے خرچ کر رہی یہ ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ کے جی بی وی اسکولس کو آٹھویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک توسیع دینے سے تلنگانہ حکومت نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ ودیا والینٹرس کا تقرر کرلینے کی ڈی ای اوز کو ہدایت دی ۔ کڈیم سری ہری نے کہا کہ ٹیچرس کے تبادلوں کو چیف منسٹر نے منظوری دی ہے ۔ ایک سرکاری حکمنامہ میں جاری کیا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں خصوصی رہمایانہ اصول جاری کئے جائیں گے ۔ بغیر کسی غفلت اور غلطی کے ٹیچرس کی سینریاٹی لسٹ کرنے ماضی میں جو غلطیاں ہوئی ہیں اس کو دوبارہ نہ دہرانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ویب کونسلنگ کے ذریعہ تبادلے کئے جائیں گے ۔ وٹیج پوائنٹس سینیارٹی کی فہرست میں غلطی کرنے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اتباہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ غیر منقسم اضلاع کی اساس پر ٹیچرس کے تبادلے کئے جائیں گے ۔ ہر ضلع کیلئے ایک سینئیر عہدیادر کو نامزد کیا جائے گا ۔ خدمات کے 5 سال مکمل کرنے والے ہیڈ ماسٹرس اور 8 سال مکمل کرنے والے ٹیچرس کے تبادلے کئے جائیں گے ۔ ڈپٹی چیر منسٹر نے جون کے پہلے ہفتے میں ورکشاپ کا انعقاد کرنے جس میں سی سی ای کا جائزہ لینے اور وصول ہونے والی تجاویز پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جاریہ تعلیمی سال سے ڈی ای اوز اور ایم ای اوز کے دفاتر میں ٹیچرس خدمات انجام نہیں دیں گے ۔ ان دفاتر میں کام کرنے کیلئے آوٹ سورسنگ پر اسٹاف کا تقرر کرنے کا تیقن دیا ۔