حیدرآباد 20 مئی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نامور پوٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس سلسلہ میں بعض تجاویز طلب کئے جانے پر موجودہ پوٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے اسے سوراورم پرتاپ ریڈی تلگو یونیورسٹی کے نام سے موسوم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے یونیورسٹی کے نام کو تبدیل کرکے اسے سوراورم پرتاپ ریڈی تلگو یونیورسٹی کا نام رکھنے سے متعلق فائیل کو متعلقہ عہدیداران محکمہ اعلیٰ تعلیم نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو منظوری کے لئے روانہ کیا ہے اور اس فائیل کی منظوری حاصل ہونے کے ساتھ ہی باغ عامہ کے احاطہ میں واقع پوٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی کے نام کو سوراورم پرتاپ ریڈی تلگو یونیورسٹی کے نام سے موسوم کردیا جائے گا۔