تلگو یونیورسٹی میں کل نیشنل پبلک ریلیشنس ڈے تقریب

حیدرآباد 19 اپریل (پریس نوٹ) پبلک ریلیشنس سوسائٹی آف انڈیا، حیدرآباد چیاپٹر کے زیراہتمام 29 واں نیشنل پبلک ریلیشنس ڈے (تھیم : بامقصد کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے لئے مؤثر تعلقات عامہ) اور حب الوطنی کے گیت اور تحریری مقابلہ کے ونرس کو انعامات، بیسٹ پبلک ریلیشنس منیجر ایوارڈ پیش کرنے اور پی آر ایس آئی حیدرآباد چیاپٹر کے ویب سائیٹ کے آغاز کی تقریب 21 اپریل منگل کو شام 6 بجے این ٹی آر آڈیٹوریم ، تلگو یونیورسٹی ، نامپلی حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ مسٹر کے سوامی گوڑ، چیرمین تلنگانہ قانون ساز کونسل مہمان خصوصی ہوں گے اور مسٹر سی وٹھل رکن تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن اعزازی مہمان ہوں گے۔ مسٹر سمدرالہ وجئے آنند، سی ای او، امر راجا گروپ آف کمپنیز حیدرآباد اس تھیم پر کلیدی خطبہ دیں گے۔ ڈاکٹر سی وی نرسمہا ریڈی سابق ڈائرکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ اور ایڈیٹر پبلک ریلیشنس وائس اس تقریب کی صدارت کریں گے۔