تلگو فلم اسٹار اور تمل انڈسٹریز کا کرکٹ میاچ

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں 21 جون کو تلگو فلم اسٹارس اور تمل انڈسٹریز کے درمیان ایک کرکٹ میاچ منعقد ہوگا ۔ اس میاچ سے ہونے والی آمدنی چیف منسٹرس ریلیف فنڈ میں دی جائے گی تاکہ اس رقم سے ریاست میں فلاحی کاموں میں مدد کی جاسکے ۔ اس ضمن میں تلنگانہ فلم چیمبر آف کامرس کا ایک وفد مسٹر پی راما کرشنا گوڑ صدر کی قیادت میں چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کیا اور مجوزہ کرکٹ میاچ سے واقف کروایا اور اس بات کی توقع ظاہر کی کہ اس میاچ کے ذریعہ تقریبا 12 کروڑ روپیوں کی آمدنی ہوگی ۔۔