امراوتی ۔ 29 ۔ اگست : ( آئی این این ) : وزیر بہبودی خواتین و اطفال حکومت آندھرا پردیش پی سجاتا نے آج امراوتی میں نئے تعمیر کیے گئے اسٹیٹ سکریٹریٹ میں ان کی وزارت کے دفتر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم ریاست کو خصوصی موقف کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ جلد ہی عطا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم کے ارکان پارلیمنٹ ، اگر جنا سینا کے صدر پون کلیان اے پی کے لیے خصوصی موقف حاصل کرنے جدوجہد کریں گے تو ان کی تائید کریں گے ۔۔