حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( پی ٹی آئی ) : تلگو دیشم پارٹی نے آج فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی عزائم کو وسعت دے ۔ پڑوسی ریاستوں جیسے کرناٹک ، ٹاملناڈو اور انڈومان و نکوبار جزائر میں بھی پارٹی کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ اسے قومی پارٹی کا موقف حاصل ہوسکے ۔ صدر پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کی زیر قیادت منعقدہ پارٹی کے پولیٹ بیورو اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹاملناڈو ، کرناٹک ، اور انڈومان ، نکوبار میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم تیز کردی جائے ۔ اس ماہ بنگلور اور چینائی میں 10 مئی سے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان رکنیت سازی مہم چلائی جائے گی ۔۔