تلگو دیشم قائدین کو پارلیمانی انتخابات کے لیے تیاری کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ تلگو دیشم کے صدر ایل رمنا نے تلگو دیشم قائدین کو پارلیمانی انتخابات کے لیے تیار ہوجانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست اور کمزوریوں کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کی حکمت عملی تیار کرنے میں تجاویز پیش کرنے پر زور دیا ۔ این ٹی آر بھون بنجارہ ہلز میں پارٹی قائدین و کارکنوں کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کے شکست کی وجوہات کا بھی جائزہ لینے کا پارٹی قائدین کو مشورہ دیا ۔۔