تلگو دیشم رکنیت سازی مہم ، چندرا بابو نے پہلی رکنیت حاصل کی

آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں رکنیت کی مہم ، صدر تلگو دیشم کا بیان
حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : صدر تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے آغاز پر پہلی رکنیت حاصل کی ۔ آج یہاں ین ٹی آر ٹرسٹ بھون میں سال 2014-16 کے لیے تلگو دیشم پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز ہوا ۔ سب سے پہلے رکنیت حاصل کرتے ہوئے مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ دونوں ریاستوں کے لیے رکنیت سازی کی جائے گی اور یہ رکنیت دونوں ہی ریاستوں میں 3 اکٹوبر سے آغاز ہو کر 3 دسمبر تک جاری رہے گی ۔ اس موقعہ پر مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے پارٹی قائدین و کارکنوں پر زور دیا کہ پارٹی کو نچلی سطح سے مضبوط و مستحکم بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ رکنیت کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کی رکنیت سازی ابتداء ہی سے دیگر پارٹیوں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے اور پارٹی کیڈر ہی تلگو دیشم پارٹی کی مضبوط بنیاد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کی رکنیت سازی ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے لیے ہی ایک مثال ہے ۔ صدر تلگو دیشم نے کہا کہ اس مرتبہ مسٹر این لوکیش نائیڈو کی راست نگرانی میں رکنیت سازی مہم ایک ماہ تک دونوں ریاستوں میں جاری رہے گی ۔۔