حلقہ بہادر پورہ تلگو دیشم کا جنرل باڈی اجلاس ، سرینواس یادو ، ایم اے باسط و دوسروں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( راست ) : حلقہ اسمبلی بہادر پورہ تلگو دیشم پارٹی جنرل باڈی کے اجلاس کا طیبہ فنکشن ہال کاماٹی پورہ میں انعقاد عمل میں آیا ۔ صدارت جناب ایم اے باسط سابقہ کارپوریٹر دودھ باولی و نائب صدر تلگو دیشم گریٹر حیدرآباد نے کی ۔ مہمانان خصوصی مسٹر ٹی سرینواس یادو صدر تلگو دیشم گریٹر حیدرآباد نے کہا کہ تلگو دیشم حکومت کے دور میں شہر حیدرآباد سے جرائم کے خاتمہ کیلئے جو کارنامے کئے گئے اس کی کوئی حکومت مثال پیش نہیں کرسکی ۔ ٹی ڈی پی دور میں اقلیتوں کیلے اقلیتی مالیتی فینانس کارپوریشن کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ حج ہاوز کی تعمیر کے علاوہ چندرا بابو نائیڈو نے ہی گٹلہ بیگم پیٹ کی 90 ایکڑ قیمتی وقف اراضی کو لینڈ گرابرس کے قبضے کو برخاست کر کے وقف بورڈ کے حوالے کی ۔ جسے ہی ٹی ڈی پی کا خاتمہ ہوا ۔ کانگریس دور میں لینڈ گرابرس اس اراضی پر دوبارہ قابض ہوگئے ۔ ضرورت یہ ہے کہ عوام جذباتی نعروں اور گمراہ کن تقاریر سے متاثر نہ ہوں بلکہ شہر کی ترقی اور فرقہ پرستی کے خاتمہ کیلئے تلگو دیشم کا ساتھ دیں ۔ جناب ایم اے باسط نے کہا کہ پرانے شہر کی ترقی کیلئے ٹی ڈی پی دور حکومت میں حلقہ بہادر پورہ کی ترقی کیلئے سڑکوں کی توسیع کیلئے بہت کام کئے گئے جس میں شمشیر گنج سے تاڑبن روڈ کی توسیع کے علاوہ ڈرینج ، ایس ڈبلیو ڈرین لائن ، واٹر سپلائی لائن ، اسٹریٹ لائٹس کے پولیس کی تنصیب عمل میں لائی گئی ۔ فتح دروازہ تا بہادر پورہ روڈ کی توسیع بھی تلگودیشم کا کارنامہ ہے ۔
جناب عثمان بن محمد الہاجری صدر دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی نے کہا کہ مسلمانوں کی وقف اراضیات کو تباہ و برباد کرنے والے لینڈ گرابرس نے اپنے کالے کرتوتوں کو چھپانے کے لیے فرقہ پرستی کا سہارا لے رہے ہیں ۔ جذباتی نعروں سے فسادات کروانے میں ان عناصر نے بہت کام کیا ۔ وقف جائیدادوں کے سوداگر شہر کی گنگا جمنی تہذیب کو تباہ کرنے کئی فسادات کروائے ۔ ہزاروں ایکڑ قیمتی وقف جائیدادیں تباہ برباد کردی گئیں ۔ ان میں جامع مسجد کلثوم پورہ کی 8000 ہزار ایکڑ ، مسجد عمر فاروق کی شہادت بھی شامل ہے ۔ مسجد تکیہ مغل فقیر کو شہید کرنے والے کوئی غیر مسلم نہیں بلکہ ہماری صفوں میں شامل لینڈ گرابرس کا کارنامہ ہے ۔ جناب اسلم باشاہ کارپوریٹر موسیٰ رام باغ ، جناب انیس الرحمن ، ایم اے رزاق ، ایس رویندر ، شام سندر ، مقبول الہاجری ، حاجی فاروق علی ، محمد انور علی ، محمد حاجی بابا ، شیوکمار ، سرکانت ، ایم اے وہاب ، ایم اے خلیل ، انور حسین ، محمد شکیل ، محمد شمس الدین ، غلام محمد خاں ، آصف خاں ، کروناکر ریڈی ، صدر تلگو یوتا ، سرینواس گلاب جنرل سکریٹری ، تلگو یوتا ، ایم اے عقیل جنرل سکریٹری تلگو یوتا ، محمد حنیف ، محمد روف ، محمد عبدالعزیز ، ایم اے جلیل ، محمد خواجہ دیگر نے شرکت کی ۔