تلگو دیشم ارکان اسمبلی پر حملہ کے خلاف شمس آباد میں احتجاج

شمس آباد ۔ 8۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : آج اسمبلی میں ہوئے واقعہ کے خلاف شمس آباد تلگو دیشم نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ تلگو دیشم منڈل صدر چندرا ریڈی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آج اسمبلی تلنگانہ کا بدترین دن تھا جہاں ٹی آر ایس ارکان اسمبلی نے تلگو دیشم ارکان اسمبلی پر حملہ کیا ۔ تلنگانہ ریاست میں یہ ایک سیاہ دن کے طور پر دیکھا جائے گا ۔ آج تک یہاں اسمبلی میں کسی بھی ارکان اسمبلی پر حملہ نہیں کیا گیا تھا ۔ ٹی آر ایس حکومت تلگو دیشم ارکان اسمبلی کو ٹی آر ایس میں شمولیت کے لیے مجبور کررہی ہے ۔ ایسا نہ ہونے پر موقع دیکھتے ہوئے ٹی آر ایس قائدین نے حملہ کردیا ۔ حملہ میں شامل تمام ارکان اسمبلی کو معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور چیف منسٹر ڈاؤن ڈاؤن کے بھی نعرے لگائے گئے ۔ اس موقع پر مہیندر ریڈی ، گیانیشور یادو ، محمد جہانگیر خاں ، ایچ ایوب حسین ، سرینواس ، این راجو ، اجئے ، سرینواس گوڑ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔ تلگو دیشم قائدین احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے 44 پر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی کچھ ہی دیر میں شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹران مرلی کمار اور محمد ناصر مقام پر پہنچے اور احتجاجیوں کو سڑک روکنے سے روکے رکھا ۔۔