تلگو اداکارہ یوجیتا کی شوہر کیخلاف پولیس میں شکایت

زندگی ایک ہے اور طلب گار دو …
تلگو اداکارہ یوجیتا کی شوہر کیخلاف پولیس میں شکایت
دھوکہ دہی سے خاتون آئی اے ایس افسر کیساتھ شادی کا الزام، کمشنر پولیس سے نمائندگی
حیدرآباد۔ 3 مئی (سیاست نیوز) تلگو فلم اداکارہ پوجیتا نے آج کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے  اپنے شوہر وجئے گوپال کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت کی۔ اداکارہ اپنے شوہر پر الزام عائد کیا کہ وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود ایک خاتون آئی اے ایس عہدیدار ریکھا رانی سے دھوکہ دہی کے ذریعہ شادی کرلی جو کہ غیرقانونی ہے۔ پوجیتا نے کمشنر پولیس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اسپورٹس اتھاریٹی آف آندھرا پردیش کی ڈائریکٹر ریکھا رانی (آئی اے ایس) سے اس کے شوہر وجئے گوپال نے شادی کرتے ہوئے اسے دھوکہ دیا ہے۔ اس نے مزید بتایا کہ وجئے گوپال اور اس کا ایک 15 سالہ بیٹا بھی ہے اور اس شادی سے اس کی ازدواجی زندگی متاثر ہوگئی ہے۔ پوجیتا نے وجئے گوپال پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ اس کے شوہر کے آئی اے ایس عہدیدار سے شادی کے علاوہ کئی خواتین سے ناجائز تعلقات بھی قائم کئے ہوئے ہیں۔ اس نے بتایا کہ وہ پولیس کے ذریعہ اس کے شوہر کو حاصل نہیں کرنا چاہتی بلکہ دیگر خواتین کو اس کے شوہر کی دھوکہ دہی سے بچانا اس کا مقصد ہے۔ پوجیتا ٹالی ووڈ کی کئی فلموں اور ٹی وی سیریلس میں اداکاری کرچکی ہے، نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے (پوجیتا) اور بیٹے کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔ میڈیا کی جانب سے خاتون آئی اے ایس عہدیدار ریکھا رانی سے ربط پیدا کئے جانے پر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے گوپال سے اس کی ازدواجی زندگی سے متعلق تمام تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ہی قانونی طور پر شادی کی ہے، اور پوجیتا سے وجئے گوپال کی شادی سے انہوں نے انکار کردیا۔