حیدرآباد 29؍ نومبر (این ایس ایس ) تلگودیشم پارٹی آیا آنے والے گریٹر حیدرآباد کارپوریشن کے انتخابات میں اپنے بنیادی اصولوں اور مخالف کانگریس موقف کو ترک کرتے ہوئے کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملالے گی ؟ ریاست تلنگانہ میں حکمراں پارٹی ٹی آر ایس کی گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کامیابی کے امکانات کو موہوم بتانے کی کوشش کرتے ہوئے تلگودیشم اپنے سیاسی مقاصد کیلئے کانگریس سے اتحاد کرے گی ۔ نندی مری حاندان کے ارکان ہری کرشنا ‘ بالا کرشنا اور جونیئر این ٹی آر بھی تلگودیشم سربراہ این چندرابابونائیڈو کے اس فیصلہ کی حمایت کرتے ہوئے کانگریس سے ہاتھ ملانے تیار ہوں گے ۔ یہ سوال بھی اہم ہے کہ تلگودیشم کانگریس اتحاد ہوجائے تو بی جے پی کا اس سلسلہ میں موقف تبدیل ہوسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تلنگانہ تلگودیشم قائدین نے صدر پارٹی کو تجویزدی ہے کہ وہ جی ایچ ایم سی انتخابات اور ایم ایل سی کے چناو میں ٹی آر ایس کو شکست دینے کیلئے کانگریس سے ہاتھ ملالیں ۔