تلگودیشم کی انتخابی و تلنگانہ منشور کمیٹی کو قطعیت

دونوں ریاستوں کو ترقی دینے کی صلاحیت کا ادعا : چندرا بابو نائیڈو کا بیان

حیدرآباد۔24مارچ ( سیاست نیوز) صدر تلگودیشم مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ تلگودیشم انتخابی کمیٹی و تلنگانہ تلگودیشم انتخابی منشور کمیٹی کو قطعیت دیتے ہوئے آج شب اعلان کیا ۔ ہر کمیٹی 16 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ تلنگانہ تلگودیشم الیکشن کمیٹی صدر کی حیثیت سے مسٹر ایل رمنا ‘ ورکنگ پریسیڈنٹ مسٹر ای دیاکر راؤ ‘ کنوینر کمیٹی مسٹر ایم نرسمہلو ‘ اڈوائزر مسٹر ٹی دیویندرگوڑ ‘ جنرل سکریٹریز مسٹر رمیش راتھوڑ ‘ ٹی سرینواس یادو ‘ آر پرکاش ریڈی ‘ این ناگیشور راؤ ۔ ارکان کی حیثیت سے مسرس ایم وینکٹیشور راؤ ‘پرکاش گوڑ ‘ علی بن مسقطی ‘ اناپورنما ‘ ریونت ریڈی ‘ اے ملیشم ‘ آر سیتا راما راؤ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔ تلنگانہ تلگودیشم انتخابی منشور کمیٹی صدرنشین کی حیثیت سے مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی ‘ ارکان کی حیثیت سے مسرس ٹی ناگیشور راؤ ‘ شریمتی سیتکا ‘ اوما مادھو ریڈی ‘ بی وینکٹیشورلو ‘ کوتہ کوٹہ دیاکر ریڈی ‘ ایم ہنمنت راؤ ‘ اروند کمار گوڑ ‘ نریندر ریڈی راجکمار ‘ سید یوسف علی ‘ ای پیدی ریڈی ‘ نرسا ریڈی ‘ کاشی یادو ‘ جی سائینا منتخب ہوئے ۔ نائیڈو نے یہ انکشاف کیا اور ان دو کمیٹیوں کا اعلان کرنے کے بعد پریشد حکمرانی کیلئے ( ضلع و منڈل پریشد انتخابات کیلئے) دس وعدوں کی بارش پر مشتمل انتخابی منشور جاری کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم کو پسماندہ طبقات کیلئے ایک انعام کے طور پر دے رہا ہے اور دونوں علاقہ جات تلنگانہ اور آندھرا کے ساتھ انصاف کرنے کی طاقت صرف تلگودیشم کو ہے اور تلنگانہ اور سیما آندھرا ترقی کرنے تلگودیشم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔