حیدرآباد۔28مارچ ( این ایس ایس ) تلگودیشم پارٹی کے قائدین نے کل منگل کو اس شہر میں اپنی پارٹی کا یوم تاسیس منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ تلگو کے افسانوی اداکار آنجہانی ننداموری تارک راما راؤ نے 1982ء می ںتلگودیشم پارٹی قائم کی تھی جو اپنی تاسیس کے اندرون ایک سال آندھراپردیش میں 45سال سے برسراقتدار کانگریس کو بدترین شکست دیتے ہوئے اقتدار حاصل کی تھی ۔ تلگودیشم پارٹی کے یوم تاسیس کے ضمن میں 29مارچ کو حیدرآباد میں واقع این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں بڑے پیمانے پر یوم تاسیس منائی جائیں گی ۔ تلگودیشم کے قومی صدر اور آندھراپردیش کے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو پارٹی ہیڈ کوارٹرس پر 8بجے صبح اپنی پارٹی کا پرچم لہرائیں گے ۔ بعدازاں وہ اپنے ارکان خاندان اور دیگر تلگودیشم قائدین کے ساتھ این ٹی آر گھاٹ پہنچ کر آنجہانی قائد کو خراج عقیدت ادا کریں گے ۔ اس موقع پر تلگودیشم کا ایک اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا ۔