حیدرآباد۔/30ستمبر، ( سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی کو نیشنل پارٹی بنانے کے حالیہ فیصلہ کی روشنی میں تلگودیشم پارٹی کی قومی کمیٹی کا صدر تلگودیشم قومی پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اعلان کیا اور ساتھ ہی ساتھ ریاست تلنگانہ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان بھی کیا۔ قومی تلگودیشم پارٹی کیلئے مسٹر این چندرا بابو نائیڈو صدر، جی موہن راؤ، ماگنٹہ ڈی کے ستیہ پربھا نائب صدور، نارا لوکیش نائیڈو، آر پرکاش ریڈی اور کونکلا جنر سکریٹریز، ایس راگھوا راؤ، ٹریژر، پی کیشو، ای پیدی ریڈی، اروند کمار گوڑ، بی اوما مہیشور راؤ، کے رام موہن نائیڈو پارٹی ترجمان، ایل وی ایس آر کے پرساد میڈیا کمیٹی کوآرڈینیٹر، ٹی ڈی جناردھن، آفس سکریٹری، وی وی وی چودھری پروگرامس کمیٹی کنوینر، محمد احمد شریف کنوینر تادیبی کارروائی کمیٹی، وائی اوما کرشنوڈو، اشوک گجپتی راجو، چنا راجپا، کے ای کرشنا مورتی، این ہری کرشنا، کے سرینواسلو، این ناگیشورراؤ، سومی ریڈی، سی ایچ اینا پاتروڈو، پرتیبھا بھارتی، ٹی دیویندر گوڑ، ای دیاکر راؤ،
رمیش راتھوڑ، اوما مادھو ریڈی، ایم نرسمہلو، آر چندر شیکھر ریڈی، پولیٹ بیورو ارکان کے علاوہ لوکیش نائیڈو، سوجنا چودھری، کلا وینکٹ راؤ، ایل رمنا پولیٹ بیورو ایکس افیسیو ارکان ہوں گے۔ این چندرا بابو نائیڈو نے ریاست تلنگانہ کیلئے تلگودیشم پارٹی کمیٹی کی تشکیل کا بھی اعلان کیا۔ نوتشکیل دی گئی تلنگانہ ریاستی تلگودیشم پارٹی کمیٹی میں مسٹر ایل رمنا صدر، اے ریونت ریڈی کارگزار صدر، ایم وینکٹیشور راؤ، جی سائینا، شریمتی انا پورنما، وی سوامی گوڑ، یوسف علی، سی سریش ریڈی، سی کرشنا یادو، اے گاندھی نائب صدور،کے دیاکر ریڈی، ایس وینکٹ ویریا، سیتکا، ویویک اور ملیا یادو جنرل سکریٹریز، وی نریندر ریڈی، راجندر ریڈی، رجنی کماری ، نرسی ریڈی، راجہ رام یادو اور ستیش مادیگا۔ پارٹی ترجمان پریم کمار جین ٹریژرر، ایم اے سلام کنوینر میڈیا کمیٹی، پرکاش ریڈی رکن میڈیا کمیٹی کے علاوہ ٹی ڈی جناردھن آفس سکریٹری شامل ہیں۔