حیدرآباد /19 جون ( این ایس ایس ) حکومت آندھراپردیش کے وزیر آر کیشور بابو نے آج الزام عائد کیا کہ وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی تلگودیشم پارٹی کو بدنام کرنے کیلئے اپنے خودغرضانہ مفادات کی خاطر ٹی آر ایس سے گٹھ جوڑ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے وائی ایس آر کانگریس سربراہ پر تنقید کی اور کہا کہ وہ حقیر سیاسی مفادات کیلئے سازش کرنا چھوڑ دیں ۔ جگن موہن ریڈی نے چیف منسٹر کے سی آر کے مخالف آندھرا ریمارکس پر بھی خاموشی اختیار کی ہے ۔