تلگودیشم پارٹی کی اے پی میں جنا چیتنیہ یاتراکا آغاز

حیدرآباد یکم نومبر ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش کی حکمراں جماعت تلگودیشم پارٹی کی جانب سے آج ریاست میں جنا چیتنیہ یاتراکا آغاز کیا گیا تاکہ حکومت کے فلاحی و ترقیاتی اقدامات کو اجاگر کیا جاسکے ۔ وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے ضلع پرکاشم کے کپولو گاؤں میں تلگودیشم کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا ۔ اس مہم کا نشانہ ایک کروڑ افراد کو تلگودیشم کا کارکن بنانا ہے ۔ تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر چندرا بابو نائیڈو نے سب سے پہلے اپنی رکنیت کی تجدید کی اور اس کے بعد ان کے کابینی رفقا کے علاوہ پارٹی کے سینئر لیڈروں اور کارکنوں نے اپنی رکنیت کی تجدید کی ۔ تلگودیشم اس کے کارکنوں کی موجودہ تعداد 50لاکھ کو رکنیت سازی کے ذریعہ دوگنا کرنے کا نشانہ رکھتی ہے ۔