تلگودیشم پارٹی کا 28مئی کو مہاناڈوپروگرام

حیدرآباد 14مئی (سیاست نیوز ) اے پی کی حکمران جماعت تلگودیشم کا سالانہ پروگرام مہاناڈو اس مرتبہ ایک ہی دن ہوگا۔عموما پارٹی کی جانب سے ہر سال تین دن تک یہ پروگرام منعقد کیاجاتا ہے جس میں گزشتہ ایک سال کے دوران پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ریاست ، زراعت ، صنعتوں ، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر مختلف قسم کی قراردادیں منظور کی جاتی ہیں۔پارٹی کی جانب سے ہرسال ایک ماہ قبل سے ہی اس پروگرام کی تیاریوں کا آغاز کردیاجاتا ہے تاہم اس مرتبہ انتخابات کے سبب ایسا نہیں کیا جاسکا۔ چونکہ نتائج کے اعلان اور مہاناڈو کی تواریخ قریب ہے ، اسی لئے ریاستی دارالحکومت امراوتی میں جاریہ سال 28مئی کو ایک ہی دن مہاناڈو منعقد کرنے کا پارٹی نے فیصلہ کیا ہے ۔