حیدرآباد ۔ 11 مارچ ( این ایس ایس ) آندھراپردیش کے وزیر آبی وسائل دیونینی اوما مہیشور راؤ کو حیرت انگیز طور پر اچانک و غیر متوقع دھکہ پہنچاتے ہوئے ان کے بھائی دیونینی چندر شیکھرنے پیر کو وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ چندر شیکھر کے ساتھ وسنتا کرشنا نے وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی سے حیدرآباد کے لوٹس پاؤنڈ میں واقع ان کے گھر اور دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے اپنے فیصلہ کا اعلان کیا ۔جگن نے انہیں کھنڈوا پہناتے ہوئے اپنی پارٹی میں شامل کرلیا ۔