تلگودیشم میں شامل ایم پی کو نا اہل قرار دینے وائی ایس آر کانگریس کا مطالبہ

حیدرآباد 12 جون ( پی ٹی آئی ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے آج اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کے رکن پارلیمنٹ ایس پی وائی ریڈی کو تلگودیشم میں شمولیت اختیار کرنے پر قانون انحراف کے تحت نا اہل قرار دیا جائے ۔ وائی ایس آر کانگریس کے پارلیمانی پارٹی لیڈر ایم راجموہن ریڈی نے کہا کہ ایس پی وائی ریڈی نندیا ل سے وائی ایس آر کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ریڈی پارٹی سے مستعفی ہوکر تلگودیشم میں شامل ہوگئے ہیں۔ چونکہ ان کی پارٹی رجسٹرڈ پارٹی ہے اس لئے انہیں نا اہل قرار دینا چاہئے ۔