حیدرآباد۔/8اپریل، ( تبارک نیوز) تلگودیشم ایم ایل سی جناب محمد سلیم نے کہاہے کہ وہ تلگودیشم کے بی جے پی سے اتحاد کے باوجود پارٹی سے مستعفی نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم سیکولر پارٹی ہے اور اس کی خدمات کا ریکارڈ ہے۔ جو لوگ بی جے پی سے اتحاد کے بعد پارٹی سے استعفی دے رہے ہیں وہ ان کا شخصی فیصلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ 1990 سے پارٹی سے وابستہ ہیں اور چندرا بابو نائیڈو کی قیادت پر یقین رکھتے ہیں۔ اس سوال پر کہ کئی مسلم قائدین نے تلگودیشم سے استعفی دے دیا ہے بلکہ بعض غیر مسلم قائدین بھی علحدگی اختیار کررہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ ان قائدین کا انفرادی معاملہ ہے ۔