اسپیکر کو استعفیٰ کا مکتوب ، جگن موہن ریڈی کے ذریعہ ریاست کی ترقی ہونے کا ادعاء
حیدرآباد /31 جنوری ( سیاست نیوز ) تلگودیشم پارٹی کے سینئیر قائد و رکن اسمبلی راجم پیٹ ( ضلع کڑپہ ) مسٹر ایم ملیکارجن ریڈی جنہوں نے گذشتہ دنوں تلگودیشم سے مستعفی ہوگئے ۔ آج صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی موجودگی میں ان سے ملاقات کرکے وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر جگن موہن ریڈی نے انہیں پارٹی کا کھنڈوا اوڑھاکر وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں ان کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی راجم پیٹ کیلئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی خواہ کسی کو بھی پارٹی دے ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار رہیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2014 میں تلگودیشم پارٹی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیکر کامیابی حاصل کرنے والے وہ واحد تلگودیشم پارٹی رکن اسمبلی تھے ۔ مسٹر ملیکارجن ریڈی کے ہمراہ کثیر تعداد میں ان کے حامی بھی وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ ملیکارجن ریڈی نے مزید بتایا کہ اسمبلی کی رکنیت سے بھی انہوں نے استعفی دے دیا ہے اور مکتوب استعفی اسپیکر اسمبلی ڈاکٹر کے سیوا پرساد راؤ کو روانہ کیا گیا ۔ ریڈی نے کہا کہ جگن کے ذریعہ روانہ کیا گیا ۔ ریڈی نے کہا کہ جگن کے ذریعہ ہی آندھراپردیش کی ترقی ممکن ہوسکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام چندرا بابو نائیڈو کے ان وعدوں پر بھروسہ نہیں کریں گے ۔