تلگودیشم رکن اسمبلی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

حیدرآباد ۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) خصوصی عدالت برائے انسداد رشوت ستانی بیورو نے رقم برائے ووٹ کیس میں تلگودیشم رکن اسمبلی ایس وینکٹیا ویریا کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی ہے۔ ویریا کو انسداد رشوت ستانی بیورو کے عہدیداروں نے رقم برائے ووٹ میں مبینہ ملوث ہونے کی پاداش میں گرفتار کیا تھا۔

کے سی آر خاندانی حکمرانی
چلا رہے ہیں : رمنا
حیدرآباد ۔ 8 جولائی (این ایس ایس) تلنگانہ تلگودیشم صدر ایل رمنا نے آج الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ ریاست میں خاندانی حکمرانی چلا رہے ہیں۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کا نظم و نسق بری طرح ٹھپ ہے۔ حکومت عوام کے مسائل کی یکسوئی میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ عوام کی شکایات حل طلب ہیں۔ کے سی آر حکومت میں ورکرس بھی مایوس ہوچکے ہیں۔ حکومت کا ایک سال ہونے کے باوجود ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا۔