تلگودیشم رکن اسمبلی وینکٹ ویریا کا ٹی آر ایس کو خراج تحسین

حیدرآباد 24 فروری (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی کے رکن اسمبلی ایس وینکٹ ویریا کی ٹی آر ایس میں شمولیت کی قیاس آرائیوں کو اُس وقت مزید تقویت حاصل ہوئی جب انھوں نے ہفتہ کے دن اسمبلی میں ٹی آر ایس کی خوب دل کھول کر تعریف و تحسین کی۔ ویریا نے کہاکہ ٹی آر ایس مختلف ترقیاتی پروگراموں پر عمل آوری کی وجہ سے دوبارہ اقتدار پر آئی ہے۔ تلگودیشم رکن اسمبلی نے یقین ظاہر کیاکہ ٹی آر ایس حکومت عوام کی توقعات کو پورا کرے گی۔