راجمندری حلقہ لوک سبھا و اسمبلی امیدواروں کے ساتھ اجلاس، چندرا بابو نائیڈو کا خطاب
حیدرآباد ۔ 4 مئی (سیاست نیوز) قومی صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈؤ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ تلگودیشم پارٹی جیسی سیاسی جماعت ملک بھر میں کہیں نہیں ہے۔ آج وجئے واڑہ میں حلقہ لوک سبھا راجمندری کے حلقہ جات اسمبلی کے امیدواروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقدکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے حریف امیدواروں کی رکاوٹوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور بالخصوص تلگودیشم پارٹی کو نقصان پہنچانے تلنگانہ چیف مسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کئی ایک کوششیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ جگن موہن ریڈی کی سازشوں کو نریندر مودی اور کے چندرشیکھر راؤ کے منصوبہ جات مددگار ثابت ہوئے۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے وائی ایس جگن موہن ریڈی اور مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان دونوں قائدین کے ساتھ ساتھ نریندر مودی نے ریاستی حکومت کیلئے کتنی ہی مشکلات پیدا کرنے کے باوجود ریاستی عوام تلگودیشم کے ساتھ ہی رہی جبکہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں انتخابی مقابلہ کیلئے امیدوار ہی دستاب نہیں تھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے تشدد اور ظلم و زیادتی، لوٹ مار وغیرہ مچانے کیلئے اسکیچ بنا کر عمل آوری بھی کی۔ ووٹنگ (رائے دہی) کے فیصد میں کمی کرنے کی سازشیں بھی مرتب کی گئیں۔ تلگودیشم پارٹی قائدین کو مبینہ دھمکیاں بھی دی گئیں۔ صدر تلگودیشم نے کہا کہ ان تمام حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے پارٹی کا ہر کارکن اپنے میں پولیٹیکل انٹلیجنس کو بڑھاوا دینے کے اقدامات کریں۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے سخت الفاظ میں کہا کہ محض اپنے خلاف جاری مبینہ بے قاعدگیوں و کرپشن وغیرہ کے کیسیس سے بری ہونے اور عہدوں کے حصول کیلئے ہی آندھراپردیش میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے جدوجہد کی اور اب چند نشستوں کیلئے مسٹر جگن موہن ریڈی نے لین دین پر بات چیت شروع کرچکے ہیں۔