تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس ہنوز تلنگانہ کے خلاف : شنکر راؤ

حیدرآباد 28 فروری (آئی این این) سابق وزیر ڈاکٹر پی شنکر راؤ نے تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی پر الزام عائد کیاکہ آندھراپردیش کی تقسیم کے باوجود یہ دونوں پارٹیاں تلنگانہ کے خلاف مہم چلارہی ہیں۔ اسمبلی احاطہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شنکر راؤ نے کہاکہ تلنگانہ میں تلگودیشم اور وائی ایس آر پارٹی کو ہرگز ووٹ نہیں ملیں گے۔ یہ دونوں پارٹیاں سیما آندھرا علاقہ میں کانگریس کو کمزور کرنے کیلئے پروپگنڈہ کررہے ہیں۔