حیدرآباد 26 مارچ (این ایس ایس) تلگودیشم ارکان اسمبلی نے بجٹ سیشن سے معطلی کے باوجود آج آخری دن اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سکیوریٹی عملے نے انہیں روک دیا ۔ پارٹی ارکان ریونت ریڈی ‘ایس ویریا اور دیگر کی پولیس سے لفظی جھڑپ بھی ہوگئی ۔ اس کے باوجود مارشلس اور سکیوریٹی ارکان نے انہیں اسمبلی احاطہ میں داخل ہونے نہیں دیا تلگودیشم تلنگانہ صدر ایل رمنا کو گن پارک پر گرفتار کیا گیا۔