اندرون ماہ انتخابات پر ہنوز وائی ایس آر کوزیادہ نشستیں ملنے کا امکان: اے ارون کمار
حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) ریاست آندھرارپردیش سے تعلق رکھنے اور فائر برانڈ تصور کئے جانے والے سینئیر قائد و سابق رکن پارلیمان مسٹر اونڈاولی ارون کمار نے آج واضح انداز میں کہا کہ نچلی سطح پر تلگودیشم پارٹی کو پائی جانے والی طاقت ( عوامی تائید و حمایت ) کسی اور سیاسی پارٹی کو حاصل نہیں ہے اور چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو کم اندازہ نہیں لگاسکتے ہیں ۔ بلکہ انتخابات کو وہ کس طرح مینیج کرتے ہیں وہ صلاحیت مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی میں نہیں ہے ۔ لیکن اس تمام صورتحال کے باوجود اگر آئندہ ایک ماہ میں انتخابات منعقد کرنے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ نشستیں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو حاصل ہوسکیں گی ۔ مسٹر ارون کمار نے مزید کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ساتھ عوام ضرور ہیں ۔ لیکن ووٹنگ کروالینے کا نیٹ ورک وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو نہیں ہے ۔ مسٹر ارون کمار نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست آندھراپردیش میں جنا سینا پارٹی کو انتخابات میں کتنی نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی ۔ ابھی وہ کچھ بتانے کے موقف میں نہیں ہیں۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کے تعلق سے بعض ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کے جلسوں کیلئے پارٹی کو بسیس رکھنا پڑتا ہے اور مسٹر چندرا بابو نائیڈو کے جلسوں کیلئے بسوں کے ساتھ پلاؤ کے پیاکٹس بھی دینا پڑتا ہے ۔ مسٹر ارون کمار سابق رکن پارلیمان نے پولاورم پراجکٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ سال 2019 تک پولاورم پراجکٹ کی تعمیر مکمل ہونا ہرگز ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کسی بھی پارٹی سے مخالفت نہیں ہے اور وہ آئندہ کوئی انتخابی مقابلہ بھی کرنے والے نہیں ہیں ۔ یہاں تک کہ کوئی نامزد عہدہ کو بھی قبول نہیں کریں گے ۔