حیدرآباد۔26جنوری ( سیاست نیوز) ٹاسک فورس ایسٹ زون نے چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن کے روڈی شیٹر محمود جابری عرف بھینس والا محمود کو غیرقانونی طور پر تلوار اور دیگر مہلک ہتھیاررکھنے کے جرم میںگرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمود سال کئی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ وہ لینڈ گرابنگ اور جبراً وصولی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے ۔ اپنے حریف گروپ کے خوف سے محمود نے جمعرات بازار تلوار ‘ درانتی اور دیگر ہتھیار خرید کر رکھے تھے تاکہ وقت ضرورت استعمال کیا جاسکے ۔ ٹاسک فورس نے اسے گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے ہتھیار برآمد کرلیا اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ۔