حیدرآباد 13 جون ( سیاست نیوز ) جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں سرگرم ہے ۔ اس کے اثر سے تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کچھ مقامات پر اوسط سے بھاری بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ آئندہ تین دن کے موسم کے دوران موسم کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی ۔ ریاست میں آج شام تک کئی مقامات پر بارش کی اطلاعات ہیں۔ جمعہ کو درجہ حرارت میں قابل لحاظ کمی آئی ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ن ڈگری سلسئیس عادل آباد ‘ ہنمکنڈہ ‘ اور راما گنڈم میں درج کیا گیا ۔ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں میں کچھ مقامات پر بارش ہوسکتی ہے ۔ یہاں بھی آئندہ تین دن کے دوران موسم کے حالات میں کسی تبدیلی کی امید نہیں ہے ۔