حیدرآباد /12 جون (پی ٹی آئی ) ممنوعہ سی پی آئی ( ماؤسٹ ) کے تین کاڈر بشمول دو خواتین آج تلنگانہ ۔ چھتیس گڑھ سرحد کے پاس ایک جنگل میں انتہاء پسندوں اور سیکوریٹی فورسیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگئے ، پولیس نے یہ بات کہی ۔ ایک سینئیر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ گرے ہاؤنڈس ( تلنگانہ پولیس کی اینٹی نیکسل فورس ) اور چھتیس گڑھ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں یہ ماؤنواز ہلاک ہوئے ۔ یہ انکاونٹر ضلع بیجاپور کے ترلاگوڑہ پولیس اسٹیشن حدود کے تحت جینیپا علاقہ کے قریب سہ پہر تقریباً 3.45 بجے پیش آیا ۔ پولیس نے نعشوں کے علاوہ مقامِ واقعہ سے بعض ہتھیار بھی برآمد کئے ۔