یکم اپریل کو سس آڈیٹوریم میں مقرر ، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی مساعی
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ یوتھ پارلیمنٹ اور نہرو یوا کیندرا سنگھٹن کی جانب سے ’ یوانند ‘ کا اہتمام یکم اپریل CESS آڈیٹوریم بیگم پیٹ میں کیا جارہا ہے ۔ اس پروگرام کے ذریعہ نوجوانوں کو سیاسی میدان میں اپنی صلاحیت کو کیسے پروان چڑھائیں ۔ ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ کیسے ہو ، تعلیمی نظام کو کیسے بہتر سے بہتر بنایا جاسکے کہ وہ مستقبل میں ایک اچھے سیاستداں کے طور پر ابھر سکے ۔ اس پر مباحث ہوں گے ۔ نوجوان سماجی کارکن فنی شیان ، شیوا کمار ، سری کرن نے پریس کلب سوماجی گوڑہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں ایک سروے کیا جارہا ہے اس کے ذریعہ کوشش کی جارہی ہے کہ اگر ملک اور ریاست کی سیاست کو ایک پاکیزہ سیاست کی روپ میں دیکھنا ہو تو وقت آچکا ہے کہ طلباء و نوجوان ہر حیثیت سے تیار ہوں ۔ اس لیے یوانند اپنے پروگرام کے ذریعہ نوجوانوں کو سیاست میں علحدہ کوٹہ مختص کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔۔