حیدرآباد۔ 30اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ حکومت نے ریاست کی مکمل پولیس فورس کو پری پیڈ کلوزڈ یوزر گروپ (سی یو جی ) موبائل کنکشنس کی فراہمی سے متعلق ریاستی ڈائرکٹر جنرل پولیس کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے احکام جاری کئے ۔ سی یو جی موبائل فون کنکشنس ریاست میں 50ہزار پولیس ملازمین کو فراہم کئے جائیں گے تاکہ محکمہ میں مواصلاتی سہولت میں بہتری ہوسکے ۔ ایک سرکاری بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ ایک جی بی ڈاٹا انٹرنیٹ کی فراہمی کے علاوہ 100روپے کا پری پیڈ ٹاک ٹائم بھی فراہم کیا جائے گا۔ حکومت دوستانہ پولیسنگ کے مقصد کے تحت دیگرڈیجٹل وسائل بھی فراہم کرے گی۔