تلنگانہ کے 35 اسمبلی حلقوں میں تلگودیشم کا مضبوط موقف کانگریس کا سروے

حیدرآباد ۔ یکم نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق 35 اسمبلی حلقوں میں کانگریس یا تلگودیشم امیدوار چناؤ جیت لیں گے ۔ سروے میں کہا گیا کہ پورے تلنگانہ میں 35 حلقوں میں تلگودیشم کا کافی اثر ہے ۔ کانگریس کے سروے میں جن حلقوں میں تلگودیشم کا موقف مضبوط ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں اوپل ، سری لنگم پلی ، کوکٹ پلی ، قطب اللہ پور، مشیر آباد ، صنعت نگر ، خیریت آباد اور جوبلی ہلز شامل ہیں۔

سردار پٹیل کو بی جے پی کا خراج مضحکہ خیز : تلنگانہ کانگریس لیڈر جی نارائن ریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔ یکم نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کانگریس کے خازن جی نارائن ریڈی نے سردار پٹیل کے اصولوں اور نظریات کے چرچے کرنے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سردار پٹیل کانگریس کے رہنما تھے جنہوں نے ہندوستان کو متحد رکھنے کیلئے جدوجہد کی جبکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کو منتشر کیا جارہا ہے ۔