تلنگانہ کے 27 منڈلس میں بارش کی کمی

حیدرآباد /2 ستمبر ( آئی این این ) تلنگانہ کی اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی نے آج بتایا کہ اگست کے اختتام تک تلنگانہ کے 27 منڈلس میں بہت کم بارش ہوئی ہے ۔ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد میں 2 فیصد بارش ریکارڈ کی گئی ۔ 459 منڈلس کے منجملہ 3 منڈلس میں بہت ہی کم بارش ہوئی جبکہ 125 منڈلس میں بارش معمول سے کم دکھائی دی ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات میں پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ کے اضلاع میں 3 سے 9 ستمبر تک اوسط درجہ کی بارش ہوسکتی ہے ۔ دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں آج بھی وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد میں اب تک جو بارش ریکارڈ کی گئی وہ معمول سے 13 فیصد کم ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ضلع میدک میں 25 فیصد بارش کم ہوئی ہے ۔