تلنگانہ کے 17 لوک سبھا حلقوں میں 267 امیدوار میدان میں

حیدرآباد 12 اپریل ( سیاست نیوز) ریاست میں پہلے مرحلہ میں 30 اپریل کو ہونے والے 17 لوک سبھا اور 119 اسمبلی حلقہ جات میں پرچہ جات نامزدگیوں سے دستبرداری کی آخری تاریخ کو 16 لوک سبھا حلقوں سے جملہ 39 امیدواروں اور 119 اسمبلی حلقہ جات سے 530 امیدواروں نے اپنے پرچہ جات نامزدگیوں سے دستبرداری اختیار کی ۔ 17 لوک سبھا حلقوں سے 267 امیدوار اور 119 اسمبلی حلقہ جات کے منجملہ (ماسوا ضلع کھمم کے دس اسمبلی حلقہ جات ) 109 حلقوں سے جملہ 1539 امیدوار انتخابی مقابلہ میں ہیں ۔ سب سے زیادہ امیدوار حلقہ لوک سبھا ملکاجگیری میں 30 اور سکندرآباد میں 30 امیدوار ہیں اور سب سے کم امیدوار حلقہ لوک سبھا ناگر کرنول میں صرف 6 ہیں ۔ حیدرآباد میں جملہ 17 امیدواروں نے پرچے داخل کیے تھے ۔ جن کے منجملہ 1 امیدوار کا پرچہ مسترد کردیا گیا اور آج کسی امیدوار نے نامزدگی سے دستبرداری اختیار نہیں کی ۔ عادل آباد کے 10 حلقوں میں 31 امیدواروں نے پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری اختیار کی اور 124 امیدوار میدان میں ہیں ۔ نظام آباد کے 9 حلقوں میں 101 امیدوار ہیں ۔ کریم نگر کے 13 حلقوں میں 168 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ۔ میدک کے دس حلقوں میں 105 امیدوار ہیں ۔ رنگاریڈی کے 14 حلقوں میں 284 امیدوار مقابلہ کررہے ہیں ۔ حیدرآباد کے 15 حلقوں میں 298 امیدوار ہیں ۔ محبوب نگر کے 14 حلقوں میں 144 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ نلگنڈہ کے 12 حلقوں میں 161 امیدوار انتخابی ہیں ۔ ورنگل کے 12 حلقوں میں 154 امیدوار ۔